نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سنگین غداری کیس ، سابق آمر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

آرٹیکل 6کے تحت سابق آمر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔

دو ایک کے تناسب سے سنائے گئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب قرار پائے۔

خصوصی عدالت کے دوججز نے مشرف کو پھانسی دینے کا فیصلہ سنایا جبکہ ایک جج نے اختلاف کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا،

خصوصی عدالت 20 نومبر 2013 کو قائم کی گئی تھی

31 مارچ 2014 کو عدالت نے مشرف پر فرد جرم عائد کی

خصوصی عدالت نے 19 جون، 2016 کو مشرف کو مفرور قرار دیا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کی 6 دفعہ تشکیل نو ہوئی۔

قبل ازیں حکومتی وکیل علی ضیاء باجوہ نے سنگین غداری کیس میں  شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو ملزم بنانے کی تحریری استدعا کی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

About The Author