نیویارک:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کلائمنٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کیا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور اس کے اثرات سے بچنے کیلیے عالمی رہنماوں کو اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی ایک ملک اکیلا موسمیاتی تبدیلی کے چینلج سےنہیں نمٹ سکتا، موسمیاتی تبدیلی حالیہ چینلجز سے میں اہم چینلجز ہے جس کیلیے تمام ممالک کو ملکر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے موسمیاتی ایکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موسمی تبدیلی اس دور کا سب سے اہم مسٔلہ ہے جس سے کوئی بھی ملک اکیلا نہیں نمٹ سکتا ہے۔ انہوں نے موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے حالیہ اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سب سے کم گرین ہاؤس گیس کےاخراج کے باوجود پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے والے سر فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔
عمران خان نے پاکستان میں بلین سونامی پروجیکٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 6 سالوں میں کروڑوں پودے لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھر میں آئندہ چار سالوں میں ایک ارب پودے لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے ملک میں سب انقلاب کا آغاز ہوگا ۔
وزیراعظم عمران خان نےسمٹ سے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کیلیے دیگر حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے عالی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کا اعادہ کریں اور واپس جاکر اپنے اپنے ممالک میں اس پر عملی کام شروع کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ