نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مذہبی اقلیتوں پر ظلم کا بیان:بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا

پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مظلوم مذہبی اقلیتوں کو شہریت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈھاکہ ،

شہریت بل پر تقریر کے دوران بھارت کے وزیر خارجہ امیت شاہ کے بیان کے خلاف احتجاج کے طور پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیاہے۔ انہوں نے کہا ، "ایک دوست ملک کی حیثیت سے ،

ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کچھ ایسا نہیں کرے گا جس سے ہمارے دوستانہ تعلقات متاثر ہوں۔”
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومین نے اپنا ہندوستان کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ ان کے ملک میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم کیا جاتا ہے ۔

مومن کا 12 سے 14 دسمبر تک ہندوستان کا دورہ طے تھا۔ مومن نے کہا ، "بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں بنگلہ دیش جیسی اچھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے۔” وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر کے مطابق مومن نے جمعرات کی شام 5: 20 بجے بھارت پہنچنا تھا۔

وزیر نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے ملک کے اندر بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا انہیں آپس میں لڑنے دو۔ اس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ ایک دوست ملک کی حیثیت سے ، ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کچھ ایسا نہیں کرے گا جس سے ہمارے دوستانہ تعلقات متاثر ہوں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز شہریت (ترمیمی)بل پر بحث کے دوران بنگلہ دیش کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا تھا۔

اس مجوزہ قانون سازی کے خلاف آسام اور کئی شمال مشرقی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوچکا ہے جس میں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مظلوم مذہبی اقلیتوں کو شہریت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

About The Author