مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیےلاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جو سوموار کو سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔
مریم نواز کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا۔والدکی بیماری کےباعث ذہنی دباوَکاشکارہوں،والدکومیری ضرورت ہے۔
پٹیشن میں مریم نواز نے کہا کہ عدالت عالیہ کی طرف سے نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکے بعد حکومت کے بعض سینئر اور اہم وزراء نے بیانات دئیے کہ مریم نواز کو نواز شریف کو محکوم رکھنے کے لئے بطور بارگیننگ ٹول پاکستان میں رکھا گیا ہے ، یہ بیانات بلیک میلنگ ہیں
مریم نواز کی درخواست میں حکومت،چیئرمین نیب،ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی پاسپورٹ اینڈامیگریشن کوفریق بنایاگیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ