حکومت کے پہلے سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کب کب اتار چڑھاؤ آیا؟ عمر ایوب خان نے سب بتادیا
وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروا دیا عمر ایوب خان کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ
گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں کو 17 بار تبدیل کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 بار اضافہ جبکہ 11 بار کمی کی گئی
یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم۔لیگ ن کے اراکین نے واک آؤٹ کر دیا ن لیگ کے ارکان کو مائیک نہیں دیا گیا
جس پر واک آؤٹ کردیا گیا چوہدری حامد حمید ممبر ن لیگ نے کورم کی نشاندہی کر دی قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہوسکا ڈپٹی سپیکر نے کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کاروائی معطل کردی
قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد شروع ہوا کورم کے لئے گنتی کی گئی تو کورم نامکمل نکلا، ایوان کی کارروائی سوموار تک ملتوی کردی گئی ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،