اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتالوں کی صوبے سے وفاق میں منتقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
کیس کی سماعت 12 دسمبر دن ساڑھے بارہ بجے ہوگی
نظر ثانی درخواست کی سماعت کے لیے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنج لارجر بینچ بھی تشکیل دیا گیاہے ۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا۔
آئینی ترمیم کے تحت جے پی ایم سی سمیت شیخ زید ہسپتال کا کنٹرول وفاق سے لے کر صوبوں کو دے دیا گیا تھا
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے جنوری 2019 میں وفاق سے سندھ منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی
جناح ہسپتال (جے پی ایم سی) قومی ادارہ برائے امراض قلب این آئی سی ایچ اور این ایم پی کی صوبہ سندھ کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی۔
عدالت نے شیخ زید ہسپتال لاہور کی پنجاب کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ