نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک منفی سے مستحکم قرار دے دیا

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی مقامی کرنسی کے ڈپازٹ کی ریٹنگ بی تھری منفی کو مستحکم کر دیا ہے

اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لک منفی سے مستحکم کیا تھا

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی مقامی کرنسی کے ڈپازٹ کی ریٹنگ بی تھری منفی کو مستحکم کر دیا ہے۔

ان پانچ پاکستانی بینکوں میں الائیڈ بینک، حبیب بینک، ایم سی بی، نینشل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔

موڈیز کے مطابق بینکوں کی ریٹنگ میں بہتری حکومتی معاشی اصلاحاتی پروگرام اور بینکوں کے حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری محفوظ ہونے کی صورت میں کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان بینکوں کو کسی بھی مشکل صورتحال میں سپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔
جس کے باعث بینکوں کی ڈپازٹ ریٹنگ کو مستحکم کیا گیا ہے۔

About The Author