نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کا ڈیٹا دوسری ایپس پر شیئر ہو سکے گا، فیچر متعارف

فیس بک ڈیٹا کے محفوظ ٹرانسفر کے لئے انکرپشن کا استعمال کرے گا جسکی وجہ سے صارفین کو ٹرانسفر کے وقت پاس ورڈ درکار ہوگا۔

سوشل میڈیا کی مشہورپلیٹ فارم  فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس بک سے تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر ڈیٹا کو دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کر سکیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلہ میں صارفین فیس بک تصاویر اور ویڈیوز کو گوگل فوٹوز پر شیئر کر سکیں گے۔

فیس بک ڈیٹا کے محفوظ ٹرانسفر کے لئے انکرپشن کا استعمال کرے گا جسکی وجہ سے صارفین کو ٹرانسفر کے وقت پاس ورڈ درکار ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کے نئے فیچر کا تجربہ سب سے پہلے آئر لینڈ کے صارفین کریں گے، 2020ء کے پہلے چھ ماہ میں دنیا بھر کے صارفین فیس بک کے نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے نئے فیچر کو ڈیٹا پورٹیبلٹی کہا جاتا ہے۔

About The Author