نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو ، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایاجائے گا،معذور افراد کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے،یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال3 دسمبر کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے ان کا دن منانے کا فیصلہ انیس سو بانوے میں قرارداد پاس کر کے کیا گیا،اس موقع پر معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی اچھی تعلیم و تربیت اور حوصلہ افزائی کیلئے سیمینارز، ورکشاپ اور ان کے اعزاز میں تفریحی سرگرمیوں پر مبنی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت 6 سو ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر10 میں ایک شخص معذور ہے،ترقی پزیر ممالک میں اسی سے 90 فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب 50سے 70 فیصد ہے جبکہ ان میں سے80 فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کے دعوے دھرے کے دھرے، ڈاکٹرزنہ مشینیں نہ ادویات،عملے کی بدتمیزی معمول، ڈسپنسری کا عملہ صحت کے نام پر مریضوں کی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگا،ادویات نہ ملنے پر کوئی بولیتو گالیاں ان کا مقدر،ادویات دینے والے سٹور کیپر کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال سے روکنے پر سٹور کیپر بزرگ مریض پر برس پڑا، سٹور کیپر کا مریضوں کیساتھ نارواسلوک،مریض کیساتھ بدتمیزی معمول، بزرگ مریض کو باپ کی گالیاں سنادی، ہسپتال سے جانے کا بول دیا،مریضوں کا احتجاج،اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے صحت اور تعلیم کی گڈ گورننس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،پنجاب بھر میں مسیحائی کے مرکز مریضوں کو خون کے آنسو رلانے لگے،ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کی اکلوتی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملہ مریضوں کو ادویات دینے کی بجائے گالیاں دینے لگا،بزرگ مردوخواتین سے بدتمیزی معمول بن چکی ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات سجاد نامی سٹور کیپر نے میڈیسن لینے والے بزرگ مریض شہری کے ساتھ ہتک امیز رویہ اختیار کرتے ہوئے اسے فحش گالیاں دیں اور ہسپتال سے جانے کا بول دیا،

اس حوالے سے بزرگ مریض کا کہنا تھا کہ سٹور کیپر کو موبائل چلانے سے منع کیا اور کہا کہ کب سے لائن میں لگا ہوا ہوں اسے ادویات دے دو، موبائل نہ چلانے کا سن کر سٹور کیپر غصہ میں آگیا، سٹور کیپر نے کہا”تیرے باپ کا ملازم نہیں چل نکل جا ہسپتال سے“ جبکہ اس بارے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سٹور کیپر سجاد کے رویے بارے کمپلینٹ پہلے بھی درج ہیں اس معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں،شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مذکورہ سٹور کیپر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے(


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) آج کے بعد ہر پولیس افسر خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائے گا،ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کا جنرل پریڈ میں پولیس افسران ملازمین سے خطاب،ا س بارے تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا، ڈی پی او سید ندیم عباس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ترجیحات کے حوالے سے اپنے خطاب میں ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہر پولیس افسر پوری فورس کا نمائندہ ہوتا ہے اگر وہ برا کریگا تو پوری فورس پر بات آئیگی اور اچھا کریگا تو پوری فورس کی نیک نامی ہوگی،سب کی پوسٹنگ میرٹ پر گئی ہے اور یہی میرٹ شہریوں تک پہنچانا ہے ہم صرف قانون کی حکمرانی یقین رکھتے ہیں اور ہر حال میں قانون پر عملدرآمد کیا بھی جائگا اور کروایا بھی جائیگا، جنرل پریڈ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق کھوسہ بھی موجود تھے، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستوں نے ڈی پی او سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا، ڈی پی او پولیس لائن ایم ٹی پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،بعد ازاں ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈی پی او نے خود کمیٹی روم آ کر فردا فردا تمام شہریوں کے مسائل خود سنے ان کی ہسٹری کے متعلق دریافت کیا اور آئندہ برائے ضروری کاروائی متعلقہ افسران کو احکاما ت جاری کئے،دفتر پولیس سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے ساتھ محبت اور اخلاق سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل سن کر میرٹ کی بنیاد پر فوری حل کئے جائیں انچارج کمپلینٹ سیل کو احکامات دیے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کا روزانہ کی بنیاد پر فیڈبیک لیا جائے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جینڈر کرائم سیل انچارج کو ہدایات دی گئیں کہ خواتین کے جائز مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی انکی عزت اور تکریم کا خاص خیال رکھا جائے گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل بھی کئے جائیں گے، ڈی پی او کا۔مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او دفتر میں روانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائگا اور وہ خود شہریوں کے مسائل سماعت کرینگے اور ان کا حل یقینی بنایا جائگا، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مظفرگڑھ قاری عبد الغنی نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے ملاقات کی اور مظفرگڑھ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا، مظفرگڑھ میں ان کی تعیناتی کو مظفرگڑھ عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا۔ قاری عبد الغنی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل امن کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی مظفرگڑھ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شامل ہیں ایک پیج پر ھیں جو کہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن و امان کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اور مظفرگڑھ کو تفرقہ بازی سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے قاری عبد الغنی ثاقب کے تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کمیٹی کے فورم سے تمام مکاتب فکر کو ساتھ ملاکر ضلع مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نوکری سے نکالنے پر مسلح سابق کنڈافورمین کا شوگر ملز میں دھاوا،ڈپٹی کین منیجر کے کمرہ میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ،گن پوائنٹ پرسنگین نتائج کی دھمکیاں،ڈپٹیکین منیجر کا قیمتی موبائل اٹھا کرفرار،چور محنت کش کے گھرکے کمرہ کی دیوار کو نقب لگا کر نقد ی طلائی کی زیوارات لے گئے،معمولی رنجش پر مسلح افراد کا محنت کش کی دکان پر دھاوا، دوکان کے باہر بیٹھے 3بھائیوں کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہوں لہان کردیا، ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے 2بجلی چور دھر لیے گئے،غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل، مالکان کے خلاف مقدمہ درج،مسافر ویگن میں سی این جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور ویگن سمیت تھانے بند، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں قائم شیخو شوگر ملز میں موضع پتی نائچ کا رہائشی عتیق نائچ جو کہ بطور کنڈا فورمین ملازمت کرتا تھا اور ملازمت کے دوران شیخو شوگر ملز سے سامان چوری کرتا رہا تھا جسے شوگر ملز کی انتظامیہ نے اسے نوکری سے نکال دیا تھا، گزشتہ روز عتیق نائچ مسلح پسٹل شوگر ملز میں ڈپٹی کین منیجر محمد علی کے کمرہ میں داخل ہوگیا، گن پوائنٹ اور دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا،انکار پر کمرہ میں توڑ پھوڑ کرکے کمرہ میں رکھا کمپیوٹر توڑ دیا اور محمد علی کا قیمتی موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگیا، تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی کھر میں مہر محمد اسلم جٹ کے گھرکی بھی دیوارمیں حسن بخش لنگاہ نے اپنے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نقب لگا کر کمرہ میں رکھا آہنی ٹرنک جس میں 70ہرزار روپے نقدی، 85ہزار مالیت کے طلائی زیورات پارجات مالتی7ہزار و دیگر سامان اٹھاکر گئے، تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع گورمانی غربی میں سجاد حسین گورمانی کی اپنے رشتہ دار عاشق گورمانی کے ساتھ معمولی تنازعہ تھا، گزشتہ روز سجاد گورمانی اپنے بھائیوں اعجاز گورمانی، ریاض گورمانی، رشتہ دار عارف گورمانی کے ہمراہ اپنے خالہ زاد کی دکان کے باہر موجود تھے کہ اس اثناء اس عاشق گورمانی اپنے دیگر ساتھیوں امجد گورمانی،خادم گورمانی، ارشاد گورمانی، ساجد گورمانی،سجاد گورمانی، منظورگورمانی، غلام شبیر گورمانی اور صادق گرمانی کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور سجاد گورمانی سمیت اس کے بھائیوں اعجاز حسین، ریاض حسین کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کر دیا تھا، ایس ڈی او واپڈا سنانواں عبدالجبار نے گزشتہ روز موضع لا ل میر اور موضع ٹھٹھی حمزہ میں چھاپوں کے دوران غلام قاسم گورمانی اور اللہ ڈتہ گورمانی کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ غلام یسیٰن نے تھانہ محمود کو ٹ کے علاقہ میں چھاپہ مارکر2ائل ایجنسیا ں سیل کرکے ایجنسی ما لکان سلیم رونگہ اور احسان کھوکھر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، پیٹرولنگ پولیس تونسہ بیر اج نے سی این جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن نمبر 1198ایم این ایس کوڈرائیور تونسہ شریف کے رہائشی نویدخان سمیت تھانے بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چھاپے،سیمپل میں جعلی کھا د ثابت ہونے پر ڈ یلرکو دھر لیا، ڈیلر سمیت سیلز آفسیر کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز راعت توسیع کوٹ ادو جلیل الرحمان نے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں چھاپے مارے اور السیلم ایگر وٹریڈرز سے ایگرولکس انٹر نیشنل ملتان کی کھاد کا سیمپل لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھیجا جس میں کھاد جعلی چابت ہوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز راعت توسیع کوٹ ادو جلیل الرحمان نے ڈیلر محمد سلیم اور ایگر ولکس انٹر نیشنل ملتان کے سیلز افیسر ندیم کے خلاف تھانہ سنانواں میں استغاثہ بھجوادیا،پولیس سنانواں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز راعت توسیع کوٹ ادو جلیل الرحمان کی مدعیت میں ڈیلر محمد سلیم اور ایگر ولکس انٹر نیشنل ملتان کے سیلز افیسر ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

About The Author