نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت یا عدالت گنے کا مزید ریٹ نہ بڑھائیں، پاکستان کسان اتحاد

کسان استحصالی حربوں سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں گے.  کسان اپنے بچوں کے رزق کا ہر حال میں تحفظ کریں گے

رحیم یار خان
شوگر مافیا کا کسانوں کے خلاف پلان بی زیر غور

شوگر ملیں بند کرکے کسانوں کو حراساں کرکے سستا گنا خریدنے کا پروگرام. شوگر مافیا ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتی ہے… جام ایم ڈی گانگا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ    ،حکومت یا عدالت گنے کا مزید ریٹ نہ بڑھائیں.

کسان خوف میں مبتلا ہو کر گنے کی کٹائی کم کرنے کی بجائے زیادہ کریں. شوگر ملیں بند کرکے کسانوں کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانا بھی مقصود ہو سکتا ہے.

چلتی شوگر ملیں بند ہوئیں تو یہ حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی. حکومت کے خلاف نفرت اور افراتفری پھیلے گی. کسانوں کا مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عندیہ ۔

کسان استحصالی حربوں سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں گے.  کسان اپنے بچوں کے رزق کا ہر حال میں تحفظ کریں گے.

About The Author