نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا دن ، پاکستانی ٹیم مشکل میں

قومی ٹیم نے تیسرے روز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر انتالیس رنز بنائے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے ہاتھوں فالو آن ہونے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی پہلی اننگز سے کچھ زیادہ مختلف نہیں رہا ۔ اوپنر امام الحق صفر، اظہر علی نو اور بابر اعظم آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

قومی ٹیم نے تیسرے روز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر انتالیس رنز بنائے ۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم تین سو دو رنز پر آوٹ ہو گئی تھی ۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح فیل ہو گیا۔ قومی ٹیم کے تین ماہر بلے باز وکٹ پر نہ ٹک سکے،،،،

اوپنر امام الحق کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ کپتان اظہر علی نو اور بابر اعظم آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔۔۔۔شان مسعود چودہ اور اسد شفیق آٹھ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر آسٹریلیا کی باولنگ کے سامنے بری طرح فیل ہوا تو ٹیل اینڈرز نے ٹیم کو سہارا دیا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کیریئر کی پہلی سچری داغی،،،،یاسر شاہ نے دو سو تیرہ گیندوں پر تیرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو تیرہ رنز بنائے۔

ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نہ چل سکا،،،،بابر اعظم سنچری کے قریب پہنچ کر آوٹ ہو گئے۔ بابر نے ایک سو بتیس گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے ستانوے رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر شان مسعود انیس اور امام الحق دو رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نو نو رنز بنا سکے،،،،افتخار احمد دس رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کھاتا نہ کھول سکے،،،،

محمد عباس نے انتیس رنز بنائے۔ محمد موسیٰ بارہ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پیٹ کمنز نے تین اور ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

About The Author