مستقل وائس چانسلرز سے محروم خیبرپختونخوا کی بارہ سرکاری جامعات کو انتظامی اور مالی بحرانوں کا سامنا ہے
،،،،، تین ماہ بعد مزید دس یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہوجائے گی۔
محکمہ اعلی تعلیم نے رواں سال جنوری میں بارہ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کرنے کے لئے امیدوراوں سے درخواستیں طلب کی تھی، تاہم کئی مہینے گزرنے کے بعد بھی تقرریاں نہ ہوسکی
،،، ذرائع محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق ان بارہ جامعات میں سے چار جامعات میں پرو وائس چانسلر بھی تعینات نہیں
،،، پرو وائس چانسلرز کی عدم موجودگی پر دوسری جامعات کے وی سیزکو اضافی چارج دیا گیا ہے
،،، امیدواروں کے انٹرویوز کئی دفعہ منسوخ ہونے سے جامعات کو شدید انتظامی بحرانوں کا سامنا ہے
،، نگران وزیر برائے اعلی تعلیم قاسم جان کہتے ہیں
،،، کوشش کررہے ہیں جلد وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کریں،،،یونیورسٹیز کے مسائل سے آگاہ ہیں، میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے۔
اے وی پڑھو
75غیرقانونی قرضہ دینےوالی ایپس کاایک لاکھ لوگوں کیساتھ ایک ارب روپےکافراڈ
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں فلیش فلڈ کا خطرہ