ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر کوٹ چھٹہ کے قریب مسافر بس چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی –
حادثہ میں چار افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے – زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوٹ چھٹہ کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں راجنپور سے ڈی جی خان آنے والی مسافر بس چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے
بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں امدادی کاروائیوں کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا
جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ