دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

جام پور ۔

ماحولیاتی تبدیلیوں آگاہی سیمینارایکٹ انٹرنیشنل اور عالمی ادارہ خوراک کے زیر نگرانی منعقدہ سیمینار سے ریجنل پروگرام مینجر ایکٹ انٹرنیشنل آفتاب احمد قیوم

، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال محترمہ شازیہ نواز

، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ذراعت توسیع صغیر احمد قریشی،آفتاب نواز مستوئی ودیگر خطاب کر رہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جام پور

(بیورو چیف )

تحصیل جام پور ضلع راجن پور میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے مسائل اور انکے حل کے لئیے مناسب اقدامات کے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا

جس کا اہتمام ایکٹ انٹرنیشنل اور عالمی ادارہ خوراک نے کیا تھا سیلاب سے متاثر

جس میں ریجنل پروگرام مینجر ایکٹ انٹرنیشنل آفتاب احمد قیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال محترمہ شازیہ نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ذراعت

توسیع صغیر احمد قریشی قائمقام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جام پور محترمہ انعم عارف ، سول سوسائٹی کے نمائندہ صدر نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل آفتاب نواز مستوئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

عوام ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مقرر کردہ تجاویز اور مشوروں کو اپنانے پر توجہ دیں تاکہ

موسمی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات میں کمی واقع ہو آفتاب احمد قیوم نے بتایا کہ

سیلاب زدہ علاقوں میں ایکٹ انٹرنیشنل ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے مالی اور تکنیکی تعاون سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے

ممکنہ حل تلاش کرنے کے لئیے کوشاں ہے کہ

کونسے اقدامات اور حکمت عملیاں اپنائی جائیں جن سے قدرتی آفات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کو کم کیا جا سکے.

انہوں نے بتایا کہ راجن پور ضلع پورے پنجاب میں سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز کا شکار ہے

جس کے نتیجے میں ضلع میں خشک سالی اور غیر ضروری بارشوں کا سامنا ہے. دونوں ماحولیاتی پہلو ذراعت انسانوں اور جانوروں کے لئیے سخت خطرات کا باعث ہیں.

خشک سالی، سیلاب ، مٹی کا کٹاؤ، جنگلات کی کٹائی اور آبی آلودگی ماحولیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب ہیں

جس کےباعث راجن پور کے عوام کی صحت اور بہبود پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں
اس موقع پر مقامی

غیر سرکاری تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے سربراہ آفتاب نواز مستوئی نے کہا کہ

درختوں کی کٹائی کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں اور 2022 کے سیلاب کے نتیجے میں تحصیل جام پور کی 22 یونین کونسلز شدید متاثر ہوئیں

مگر اس جانب خاص توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ہمیں آئندہ سالوں کے لئیے ایسی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے.۔

About The Author