بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او علی رضا شاہ کی قیادت میں ضلعی پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بہاول نگر شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
فلیگ مارچ پولیس لائنز بہاول نگر سے شروع ہوکر ستلج پارک چوک ، رفیق شاہ چوک سے بلدیہ روڈ ، سٹی چوک ، کامرس کالج چوک سے ڈگری کالج روڈ اور حسین آباد چوک سے گزرتا ہوا جیل روڈ سے منچن آباد چوک اور نرسنگ سکول سے ہوتا ہوا
ریلوےچوک اور مبارک گیٹ،سرکلر روڈ سے گزرتا ہوا بہاولی چوک سے ہارون آباد روڈ اور دوبارہ واپس پولیس لائنز بہاول نگر میں اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون،ڈی پی او علی رضا شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
جلوس اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کروائی جائے گی۔
امن کو برقرار رکھنے کے لیے انتبامیہ اور پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور ضلع کی پرامن فضا میں کسی کو بھی رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
ضلعی پولیس کا محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل )
تفصیلات کے مطابق پولیس کا محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے تسلسل اور عوام الناس میں احساس تحفظ کو بڑھانے کے لیے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد
۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او سیّد علی رضا اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کی ، فلیگ مارچ کی قیادت سرکلز میں ایس ڈی پی او ز نے کی
، فلیگ مار چ عبدالرزاق شہید پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا عبدالرزاق شہید پولیس لائن اختتام پزیر ہوا ۔فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ، ایلیٹ فورس ، سول ڈیفنس،ریسکیو1122 اورٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی ۔
فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے
، اس موقع پر ڈی پی او سیّد علی رضا کا پیغام تھا کہ پولیس ضلع میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کے
تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہرقسم کی شرپسندی اور قانون شکنوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
اور کسی کو بھی قانون شکنی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہےکہ حالیہ بارشوں کے بعدڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیے
محکمہ صحت سمیت تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مزیدتیزی لائیں اورمتعلقہ محکموں کی کاوشوں اور ہم آہنگی سے ہی
انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے
سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرخبردار کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت ، لاپرواہی اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ٹیمیں اپنی کارکردگی کو نمایاں اور موثر بنائیں کیونکہ
حکومت پنجاب نے ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کاوشوں کو بارآور کرنالازمی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں
مزید تیزی لائیں اور تمام ہاٹ سپاٹس کی ویکٹر سرویلینس کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھیں اور اس کی روک تھام کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔
اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ