ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی ۔
دوسری جانب ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت جان بچانے سمیت دیگر کئی ادویات دستیاب نہیں، اس کے علاوہ انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی دوائی کی بھی قلت ہے۔
ماہرین کے مطابق اصلی ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جعلی اوراسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اوراعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ