دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کو حراساں کرنے والی انتظامیہ کو نشان عبرت بنایا جائے –

چیرمین بلاول بھٹو شہباز شریف کو فوری ایکشن لینے پر مجبور کریں ۔اس معاملے کا سپریم کورٹ فوری از خود نوٹس لے

۔یہ بدقماشیاں عمران نیازی کلچر ھے جس نے معاشرے میں بے حیائی کی حوصلہ افزائی کی

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راھنما اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ پنجاب کے سابق صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 238 بہاولنگر ایڈوکیٹ طالب ندیم لاشاری

، پیپلز یوتھ کے راھنما ایڈوکیٹ فیصل حمید چوھان اور پیپلز پارٹی شھر بہاولنگر کے راھنما اقبال بدر نے مقامی پریس سے بات کرتے ھوئے کیا

انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے گورنر پنجاب اور وائیس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو فوری برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ھوئے کہا ھے کہ

وائیس چانسلر اور اس بے ھودہ کہانی کے تمام کرداروں کو عبرتناک سزا دی جائے

کیونکہ مبینہ طور پر پولیس کے پاس درج ایف آئی آر کے مطابق 5500 طالبات کو ھراساں کیا گیا

جنکی قابل اعتراض تصاویر یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے موبائل میں موجود پائی گئیں ھیں ۔

یہ پاکستانی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ھے – اس طرح تو پاکستان میں بھی لوگ افغانستان کی طرح طالبانی سوچ کے پیروکار ھو جائیں گے

اور بچیوں کو تعلیم سے دور کر دیں گے انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ھے کہ

گورنر پنجاب جو کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا چانسلر بھی ھے کے اپنے شھر کی یونیورسٹی میں ھوا کی بیٹیوں کے ساتھ اتنی حراسمنٹ ھو رہی ھے

اور وہ حکومت کے مزے لے رھا ھے ۔ گورنر صاحب کو تو شرم سے ڈوب مرنا چاھیئے اور اس عہدے سے فوری مستعفی ھونا چاھیئے

انہوں نے وزیراعظم پاکستان شھباز شریف و چیف منسٹر پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ

حکومت تمام کام کاج چھوڑ کر اس ایشو پر مٽالی ایکشن لے تاکہ ملک کی آنے والی نسل کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے

اور کسی ادارے میں عمران نیازی کلچر فروغ نہ پا سکے۔

About The Author