دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بہاول نگرکا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا

اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت

، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی

اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ

ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

تھانہ فورٹ عباس پولیس کی شاندار کاروائی، بیرون ملک فرار ہونے والا قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری9سال بعد گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہونے والےمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے

علاقہ تھانہ فورٹ عباس میں دن دیہاڑے سائیکل مارکیٹ میں محمد یوسف عرف شیرا جٹ کا قتل ہوا جس کا مقدمہ نمبر 125/14بجرم 302تھانہ فورٹ عباس میں درج کیا گیا ۔

ملزم گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہوگیا ۔

جس کی گرفتار ی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا نے ایس ڈی پی او سرکل فورٹ عباس عمران احمد صدیقی اور ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس ابصار حسین کی

سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے مجرم اشتہاری کا تحرک جاری رکھا

اور مجرم اشتہاری (عبداللہ گجر ) کا ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول اومان میں گرفتار کروایا گیا

،مجرم اشتہاری کو 22.07.23کو لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے

اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سیّد علی رضا کا کہنا تھا کہ

بہاولنگر پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں متحرک ہے

، مجرم چاہے جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔

عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

تاجران بہاولنگرکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انکے مسائل کیلئے آواز بُلند کریں گے

، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا

،پیپلز پارٹی کے کارکنوں ، سول سوسائٹی ، ینگ تاجر ایسوسی ایشن بہاولنگر پر مشتمل متحدہ محاز قائم کیا جائے گا

ان خیالات کا امیدوار صوبائی اسمبلی ایڈوکیٹ طالب ندیم لاشاری ،تاجر راھنماء عبدالستار گڈا ،جنرل سیکرٹری عارف مقبول نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

، ینگ انجمن تاجران بہاولنگر کے عہدیداران نے اپنے سرپرستِ اعلی عبدالستار گڈو ، جنرل سیکرٹری عارف مقبول بالو ،تاجر راھنما ساجد مصطفی ، پیر عمران

، عمیر عباسی اور شیخ زاھد کی سربراہی میں ایک بڑے وفد کی قیادت کرتے ھوئے بلوچ ھاؤس بہاولنگر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راھنما اور امیدوار

صوبائی اسمبلی ایڈوکیٹ طالب ندیم لاشاری سے ملاقات کی اس موقع پر تاجران اور شھر کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ھوئی

جس میں بطور خاص بجلی کے بلوں میں بے انتہا اضافہ اور واپڈا کے افسران کی تاجروں اور شہریوں سے بدسلوکی کی شدید مذمت کی گئی

جبکہ ان مسائل کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و ینگ تاجر راھنماؤں پر مشتمل متحدہ محاذ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا

اور محرم الحرام کے فوری بعد مشترکہ طور پر عملی اقدامات کرنے کا عہد کیا گیا

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راھنماء کاشف محمود پیٹو

 

، اقبال بدر ، فیصل حمید چوھان ایڈوکیٹ اور سید اظہارالحق کاظمی بھی موجود تھے،

About The Author