دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آنے والے انتخابات کے بعد ہماری حکومت بنے گی، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی ادارے نے سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو ایشیاء کا چھٹا بہترین رینک دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ہے۔

دھابیجی: چئیرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے معاشی انقلاب ٹھٹہ سے شروع ہوکر ملک میں پھیلے گا، آنے والے انتخابات کے بعد ہماری حکومت بنے گی۔

یہ بات انہوں نے ہفتے کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھی ہماری کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے۔ جھوٹ سچ کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ سندھ میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی ادارے نے سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو ایشیاء کا چھٹا بہترین رینک دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کول اور دھابیجی جیسے منصوبوں سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔ پاکستانی عوام مان گئے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی کردار کشی ہوئی۔ پیپلز پارٹی کام اور باقی جماعتیں صرف باتیں کرتی ہیں۔ سابق صدر زرداری کے کوششوں سے سی پیک کا تحفہ ملا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارا مشن ملک کا غربت سے عذاب سے نکلنا ہے ایسا کام کریں گے کہ جس سے عوام کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون دنیا بھر سے رابطے کا باعث بنے گا۔
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھابیجی اکنامک زون کراچی شہر, بندرگاہ اور قدرتی وسائل کے قریب ہے۔ اس زون سے ٹھٹھہ ودیگر متصل اضلاع تجارت و روزگار کے مواقع سے استفادہ کرسکیں گے۔ دھابیجی زون سندھ کا پہلا سرسبز اکنامک زون ہے۔

سی ای او سندھ اکنامک زون اتھارٹی عبدالعظیم عقیلی نے کہا کہ دھابیجی زون کا رقبہ 1530 ایکڑ ہے۔ پہلے مرحلے میں 750 ایکڑ کو 18ماہ میں ڈیولپ کیا جائے گا۔

دھابیجی اکنامک زون کے چئیرمین محبت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اس زون میں عالمی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ دھابیجی اکنامک زون جغرافیائی کے اعتبار سے بندرگاہ ریلوے اسٹیشن این فائیو موٹروے سے متصل ہے۔ زون میں ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ, پارک قائم کیا جائے گا۔

About The Author