دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

9 مئی،گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت

درخواست ضمانت پر جلد سماعت کی استدعا مسترد

سانحہ نو مئی کے بعد گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر جلد سماعت کی استدعا مسترد۔

سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی۔ وکلا نے کہا ملزمان دس مئی سے زیر حراست ہیں۔

جن کا نو مئی سے تعلق نہیں،، وہ بھی حراست میں ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے دلائل دیئے ملزمان کے خلاف عبوری چالان ابھی تک جمع نہیں ہوا۔

ان کے خلاف پولیس پیپرز طلب کر لیتے ہیں۔

وکیل نے کہا ملزمان کے خلاف کیس کا ریکارڈ اور پولیس پیپرز آ چکے ہیں۔

بھائی کے بدلے دوسرے بھائی کو حراست میں رکھا جا رہا ہے۔

عدالت نے کہا عبوری چالان اور پولیس رپورٹس آنے دیں۔

کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر رہے ہیں۔

وکلا نے کہا سماعت کل تک ملتوی کریں،،یا جلدی کی تاریخ دی جائے۔

About The Author