دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

اسلام آباد:رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے
رواں سال گائے کی کھال 2200 روپے جبکہ بکرے کی کھال 450 روپے ، بکرے کی کھال گزشتہ سال کے مقابلے میں 100 روپے کا اضافہ ہوا

اس سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی،عید پر قربان کیے گئے ہیں ،جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے بنتی ہے، گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی ہے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں سال گائے کی کھال 2200 روپے جبکہ بکرے کی کھال 450 روپے میں فروخت ہوگی ، بکرے کی کھال کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
لیدر انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ کے چیئرمین اعجاز احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک لیدر کی طلب کے باوجود گائے بیل کی کھال کی قیمت کم مقرر کی گئی ہے جس کی وجہ گائے بیل میں پائی جانے والی جلدی بیماری لمپی اسکن ہے۔
بیماری کی وجہ سے گائے بیل کی 35 سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہورہی ہیں اور لیدر انڈسٹری کی لاگت بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان نقصانات کا ازالہ کرنے لیے گائے بیل کی کھال کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بنا پر صحت مند گائے بیل کی کھال کی قیمت 3000روپے تک ہونی چاہیے لیکن جلدی بیماری کے باعث لیدر کو پہنچنے والے نقصانات کے تناسب کی وجہ سے اس سال قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے

About The Author