دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کاوشوں کو بارآور کرنالازمی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

جس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ

ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں

اور تمام ہاٹ سپاٹس کی ویکٹر سرویلینس کی جائے۔اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نیز ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے گڈگورننس اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں

اور دفاتر کو بھی ای فائلنگ اور آفس آٹو میشن کے نظام سے منسلک کرکے جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن کے نظام کے اطلاق و عملدرآمد اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

رپورٹ
صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمد بھون نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر کی ریونیو حدود میں پبلک مقامات

کھلی جگہوں،گلیوں، سڑکوں پر سری پائے جلانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں, انتڑیاں ، اوجھڑی سیوریج،نالوں

نہروں میں پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکم کے مطابق بلااجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

About The Author