دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کچہ آپریشن کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حتمی کاروائی کے لیے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان

مسلسل راجن پور کچہ کےآپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر موجود۔ آر پی او کی زیر کمانڈ کچہ میں آپریشنل کاروائیوں میں تیزی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد کی قیادت میں پولیس دستوں کی کچہ

عمرانی میں عمرانی گینگ اور اسکے دیگر سہولت کار گینگز کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی۔ علاقہ کا مکمل محاصرہ کرکے پیش قدمی، سخت فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کمین گاہیں تباہ، عمرانی گینگ کے 13 سہولت کار گرفتار۔

کچہ کا 25 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جرائم پیشہ عناصر سے کلئیر کرا لیا گیا۔ کچہ میں آخری ڈاکو کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں راجن پور کے

کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن گزشتہ 67 روز سے بلا تعطل جاری ہے۔ کچہ آپریشن کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حتمی کاروائی کے لیے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان مسلسل راجن پور کچہ کےآپریشنل ایریا میں موجود ہیں

اور آپریشن کی مکمل کمانڈ کررہے ہیں۔ آر پی او فرنٹ لائن پر موجود رہ کر پولیس کی آپریشنل حکمت عملی کا جائزہ لے رہے ہیں اور بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق حکمت عملی کو ترتیب دے رہے ہیں ۔آر پی او کی زیر کمانڈ کچہ میں آپریشنل کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی قیادت میں پولیس دستوں کی کچہ عمرانی میں عمرانی گینگ اور اسکے دیگر سہولت کار گینگز کے

خلاف کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس دستوں کی جانب سے علاقہ کا مکمل محاصرہ کرکے پیش قدمی کی گئی۔ سخت فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں پولیس نے عمرانی گینگ کے 13 سہولت کار گرفتار کر لیے۔ پولیس دستوں کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

کلیئر کرانے گئے علاقہ میں پولیس دستوں کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ

راجن پور کے کچہ میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر کچہ عمرانی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے بچ نکلنے کے تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔ کچہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

کچہ کے وہ علاقے جو پولیس کے لئے نو گو ایریا تصور کئیے جاتے تھے ان تمام علاقوں میں پولیس اور قانون کی رٹ قائم کر کے

وہاں امن وامان کے قیام سمیت زندگی رونقیں دوبار سے بحال کردی ہیں ۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کچہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے آپریشن کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ترجمان پولیس ضلع راجن پور کیمطابق تھانہ داجل کے علاقے ہڑند روڈ کے قریب پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے دوران قتل اور زنا کے

مقدمات میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک تھانہ داجل میں راہزنی کے دوران قتل اور زنا کے مقدمہ نمبر 05/23 میں 02 ملزمان عدنان اور ادریس جو ریمانڈ جسمانی پر تھے، ڈیڈ باڈی کی برآمدگی کے لیے جارہے تھے کہ

ملزمان کے مسلح ڈاکو ساتھی گھات لگائے بیٹھے تھے، جنہوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی

، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے

، جن کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جبکہ حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے

علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او راجن پور کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں

ہلاک ہونے والے ملزمان تھانہ داجل کے علاقے میں راہزنی کے دوران خاتون سے گینگ ریپ میں ملوث تھے، اور زنا کے بعد خاتون کو قتل کردیا گیا تھا اور خاتون کی بالیاں بھی نکال لی گئیں تھیں

، اسکے علاوہ 174/23 بجرم 392-302 مقدمہ میں ملزمان نے دوران ڈکیتی کار ڈرائیور کو قتل کیا اور گزشتہ سال ذیشان گورچانی نوجوان سے موٹر سائیکل ڈکیتی کرکے نوجوان کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ

نمبر 409/22 بجرم 392-302 تھانہ داجل درج ہوا
ہلاک ہونے والے ملزمان تھانہ داجل کو مقدمہ نمبر 05/23 بجرم 302/392 تھانہ داجل درج کیا گیا۔

جاں بحق ملزمان کے والد بھی ریکارڈ یافتہ ملزمان ہیں جن پر سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف تھانوں میں

ڈکیتی، رابری، دوران واردات ریپ اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں 11 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھےوقوعہ کی اطلاع پر سینیئر افسران موقع پر پہنچےوقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۔اسلامیہ یونیورسٹی جام پور کیمپس کے قیام کے سلسلے میں اچھی خبر

اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے جام پور کیمپس کی پروپوزل جمع کرادی گئی ہے عمارت کی تعمیر کیلئیے رکھ عظمت والا میں سرکاری زمین کی نشاندہی کر دی گئی ہے

فوری طور پر کلاسز کے اجراء کیلئے عمارت کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے اس کیمپس کے

قیام کیلئے سردار عمار احمد خان لغاری بھر پور کوشش کررہے ہیں گورنر پنجاب نے منظوری دینا ہے۔

یہ بات وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر اطہر محبوب صاحب نے پریس بریفنگ ( 13 جون منعقدہ وی سی سیکریٹریٹ بہاول پور ) کے دوران وسیب کے

معروف سینئر صحافی اور کالم نگار آفتاب نواز خان مستوئی کے سوال کا جواب دیتے ہوے بتا ئی جام پور سے عبدالروف بالم فاضل پور سے محمد امین انجم اور حاجی پور سے

میاں نواز شریف بلانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے یقین دلایا کہ

ان کی تمام تیاری مکمل ہے صرف گورنر صاحب کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔۔
ہمیں امید ہے کہ سردار عمار احمد خان جلد منظوری حاصل کر لیں گے ۔

About The Author