دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم بلاول ۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

اسلام آباد جہاں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ بھی آباد ہیں کو پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ کشمیری لوگ کہہ رہے ہیں کہ باغ میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے ملک میں آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیشگوئی کردی ہے پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد کی ہوئیں سیاسی دہارے کی پیشگوئی کرتی ہیں آج ہر زبان پر ایک کی بات ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم ہیں، سیاسی اور صحافتی تجربہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے جناب بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت کا لوہا منوا لیا ہے انہوں نے دنیا سے پاکستان کے بگڑے ہوئے تعلقات کو درست کیا ہے جب بھارتی وزیر خارجہ آف دی ریکارڈ گفتگو کے دوران یہ اعتراف کرے کہ عالمی دنیا پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بات کا اعتبار کرتی ہے تو یہ اعتراف بڑی بات ہے کل جب بلاول بھٹو زرداری وزیر آعظم منتخب ہوکر سامنے آئیں گے تو پاکستان کئی مشکلات سے نجات حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہوگا ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خارجہ امور گزشتہ دس سال سے سفید چادر اوڑھ کر سو رہے تھے مگر ایک سال کے اندر بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ امور کو نئی سمت دیدی ہے ۔ حقیقت بھی یہ ہی ہے بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر مدت میں پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کردی ہے ۔ آج ہی پارلیمنٹ ہاوس میں ایک معروف صحافی اور کالم نویس سے سر راہے مختصر سی ملاقات ہوئی تو کہنے لگے ہم نے زندگی بھر پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف لکھ لکھ کر کاغذ کالے کیئے ہیں آج لگ رہا ہے کہ ہم نے کاغذ کالے نہیں کیئے اپنا منہ کالا کیا ہے خیر ہم بھی انسان ہیں اور انسان خطا کا پتلا ہے مگر اب احساس ہونے لگا ہے کہ آج پھر اس ملک کو بھٹو کی ضرورت ہے، میں نے ان سے کہا کہ ماضی کو بھول جاؤ یہ بتائیں کہ خبریں کیا ہیں تو کہنے لگے کہ بلاول بھٹو زرداری آ رہا ہے ویسے بھی اس ملک کو بھٹو کے سیاسی جانشین کی ضرورت ہے۔

صدر صاحب کیسے ہیں صحافی نے مجھ سے پوچھا، میں نے جواب دیا الحمدللہ بلکل ٹھیک ہیں تو کہنے لگے ماننا پڑے گا کہ زرداری صاحب واقعی بہت بڑے انسان ہیں ہم نے ان کے خلاف کیا کچھ نہیں لکھا مگر زرداری صاحب نے ہم سےکوئی انتقام نہیں لیا اور نہ ہی کبھی شکوہ کیا کہ تم کیا بکواس لکھ رہے ہو، میں آج پوری ایمانداری سے کہتا ہوں کہ صرف زرداری صاحب ہی ملک کو معاشی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب بلاول بھٹو زرداری وزیر آعظم بنے گے تو صدر زرداری بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔

اسلام آباد جہاں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ بھی آباد ہیں کو پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ کشمیری لوگ کہہ رہے ہیں کہ باغ میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے ملک میں آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیشگوئی کردی ہے پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author