دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں شرکاء کو پنجاب تحفظ صارف قانون کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئی

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے

اور ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں صارفین غیر معیاری مصنوعات و غیر معیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ،معیاری اور مقررہ قیمتوں پر تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانےکیلئے کنزیومر پروٹیکشن کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ فنی تربیت انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اسے باعزت روزگار کمانے کے

قابل بناتی ہیں تاکہ وہ معاشی طور پر خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ بہاول نگر میں سمر بوٹ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل، اساتذہ کرام اور سمر کمیپ میں شریک سٹوڈنٹس بھی موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی اور جدت کا ہے اوراس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پیداواری صلاحیّت بڑھانے کے لیے ہر فیلڈ میں ہنرمندی اور مہارت کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران انسٹیوٹ میں مختلف کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا

اور سمر کیمپ میں آٹو کیڈ اور سی سی اے کورسز کے آغاز پر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کو سراہا۔

About The Author