بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات
، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کرنے میں بہت ممدومعاون ثابت ہورہی ہے۔
یہ بات انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کہی جس میں متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ
حکومت نے ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے متعدد اقدامات سے ڈیجیٹائزیشن کی منزل حاصل کی ہے
جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور درخواستیں بھی وصول کی گئیں
اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔
دریں اثناریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں میں بھی منعقد کی گئیں
جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون