دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ چاہ چھجڑا والا پہ گھر میں زوردار دھماکہ 5 افراد جانبحق موقع پر جبکہ تین زخمی ہوگئےکوٹ ادو افسوسناک واقع پیش آیا

گھر میں زور دار دھماکہ دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے

بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، گھر میں موجود کمرے میں دھماکہ ہوا ڈی ایس پی کوٹ ادو پولیس تھانہ داٸرہ دین پناہ نے

موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق گھر میں موجود کباڑ میں سلنڈر دھماکہ ہوا

دھماکا گھر میں بنائی ہوئی کباڑی کی دکان میں ہوا۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال ،محمد بلال حسینہ مائی،شانو مائی اور سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کی جگہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا کوٹ ادو میں دھماکہ کا نوٹس

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی

کمشنر ڈی جی خان نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

کمشنر نے نزدیکی ہسپتال میں ضروری انتظامات کی ہدایت

زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں،کمشنر ڈی جی خان

دائرہ دین پناہ کے نزدیک گھر میں نامعلوم دھماکہ

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

دھماکہ سے پانچ اموات اور تین زخمیوں کی اطلاع

دھماکہ کی نوعیت اور دیگر جانچ پڑتال کےلئے ٹیمیں شواہد اکٹھی کرنے میں مصروف۔

About The Author