دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

صاحبزادہ وحیدکھرل بیورو چیف

٭بہاول نگر۔ ڈی پی ایس بہاول نگر میں یوم تکریم شہداء کی تقریب

٭بریگیڈیئر علی زاہد، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈی پی او علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد یوسف، اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان کی شرکت

٭آرمی و سول افسران، پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر محمد شفیق، مختلف کالجز و سکولز کے پرنسپل و ہیڈ ماسٹرز صاحبان، اساتذہ اور طلبا و طالبات بھی تقریب میں موجود تھے

٭شہدائے وطن ہمارا فخر ہیں۔ بریگیڈیئر علی زاہد

٭وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

٭شہداء ملک و ملت کے محسن ہیں۔ ڈی پی او علی رضا شاہ

٭یہ دھرتی شہیدوں نے اپنے لہو سے سینچی ہے۔ پرنسپل پروفیسر محمد شفیق

٭تقریب میں شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملی نغمے، ٹیبلوز اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار طلباء نے اپنی تقاریر کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔
٭تقریب میں قومی ترانہ ، ملی نغموں اور افواج پاکستان کی لازوال قربانی کے جذبے کی پکاراور شہدائے وطن کی یاد نے شرکاء کو آبدیدہ کردیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل بیورو چیف

بہاول نگر

۔ سر صادق محمد خان عباسی خامس کی برسی کے موقع پر بہاول نگر ڈی پی ایس میں خصوصی تقریب کا انعقاد

 ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈی پی او علی رضا شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احمد سلیم چشتی اور اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان کی شرکت

 تقریب میں پرنسپل پروفیسر محمد شفیق سیکرٹری ڈی پی ایس میاں فضل فرید لالیکا، محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی شرکت

 سر صادق محمد خان خامس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد

 سر صادق محمد خان عباسی خامس نے نظم ونسق ، تعلیمی ترقی اور بہترین اریگئشن نظام سے اس خطے کو خوشحالی و ترقی پر گامزن کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمدبھون

۔سر صادق محمد خان خامس نے دریائے ستلج پر تین ہیڈ ورکس سلیمانکی، ہیڈ اسلام اور ہیڈ پنجند تعمیر کیے اور پوری ریاست میں نہروں کا جال بچھا دیا گیا۔ ڈی پی او علی رضا شاہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل بیورو چیف

ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے

کیونکہ ملکی معیشت میں استحکام کے لیے کاٹن کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

یہ بات انہوں نے غلہ منڈی بہاول نگر میں کاٹن کی کاشت سے متعلق نمبرداران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپاس کی چاندی سے بھری کھیت کھلیانوں سے کسان خوشحال اور ملکی معاشی صورت حال میں بہتری آئے گی

اور اس مقصد کے لیےحکومت پنجاب نے کپاس کی امدادی قیمت 8500روپے فی من مقرر کی ہے جبکہ

کپاس کے بیجوں پر ایک ہزار روپے فی ایکڑ اور ڈی اے پی پر بھی ایک ہزار روپے فی بوری سبسڈی دی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں کپاس کی کاشت کا رقبہ 50لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے

اور کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل ہونے سے حکومت کو 3ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ

ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں کپاس کے سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسانوں میں آگاہی پیدا کی جاسکے ۔

انہوں نے کنونشن میں مزید کہا کہ نچلی سطح پر کسانوں میں کپاس کی فصل کے سلسلہ میں آگاہی کے لیے تمام نمبرداران اور محکمہ زراعت بھرپور کردار ادا کری

 

About The Author