دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخواہ: ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کومفرور قرار دینے کا فیصلہ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام ڈی ایچ اوز اور اسپتالوں کے ایم ایس کو مراسلہ جاری کر دیا

استعفیٰ یا چھٹی منظوری کے بغیر ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کومفرور قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام ڈی ایچ اوز اور اسپتالوں کے ایم ایس کو مراسلہ جاری کر دیا

،،، مراسلے میں استعفے منظوری کے بغیر ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی

،، تمام ڈی ایچ اوز اور اسپتالو ں کے ایم ایس کو ایک ماہ کے اندر تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی

،،،مراسلے کے مطابق استعفیٰ یا طویل رخصت منظوری سے پہلے ملازمین ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑ دیتے ہیں

 استعفی یا چھٹی کی منظوری یا منسوخی مجاز اتھارٹی کا اختیار ہے

 استعفے کی منظوری کے بغیر ملازمت چھوڑنے والوں کو مفرور سمجھا جائے گا

 ذرائع محکمہ صحت کے مطابق درجنوں ڈاکٹرز اندرون اور بیرون ملک پراجیکٹس میں

بھی ملازمت کر رہے ہیں۔

About The Author