محکمہ ایکسائز لاہور نے عمران خان کو ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا
، سابق وزیراعظم کو زمان پارک گھر کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا۔۔۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو چودہ لاکھ چالیس ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس موصول ہو گیا
،، محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ پہلے آخری تاریخ بارہ مئی تھی پھر بائیس مئی کی آخری تاریخ کا نوٹس بھجوایا گیا
، عمران خان کا زمان پارک والا گھر ان کے اور چار بہنوں کے نام ہے،یہ گھر پرانا تھا جس کو گرا کر نیا تعمیر کیا گیا
، عمران خان سے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا
جس کا تخمینہ لگانے کے بعد ان کو لگژری ٹیکس کا چالان جو چودہ لاکھ چالیس ہزار روپے بنتا ہے بھجوایا گیا
، آج ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اگر نہیں جمع کرائیں گے تو پھر قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو