دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3200ہوگئی

گرفتار افراد کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3200 تک جا پہنچی، ترجمان پنجاب پولیس

گرفتار افراد کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق

پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا

شرپسند عناصر نے لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19 گاڑیاں تباہ کیں

میانوالی پولیس کی09
سیالکوٹ کی 05، گوجرانوالہ پولیس کی03 گاڑیاں شرپسند عناصر کا نشانہ بنیں

شرپسند عناصر نےملتان پولیس کی 04 گاڑیاں،اٹک کی 01، جھنگ01، ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی 01 گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا،

پولیس کانسٹیبلری کی 03 جبکہ 08 نجی گاڑیاں بھی شرپسند عناصر کے ہاتھوں تباہ ہوئیں

پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا

About The Author