ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال
9 مئی کو پی ٹی آئی کے شر پسندوں کی جانب سے ملک میں مختلف سرکاری املاک بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کیے گئے اورنقصان پہنچایا گیا
حملوں میں ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگائی گئی جس کی وجہ سے ریڈیو پاکستان کو نقصان پہنچا اور نشریات کا عمل متاثر ہوا
پاکستان آرمی نے فوری طور پر حرکت میں آکر ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا
پاکستان آرمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں بجلی کی فوری بحالی ، صفائی کے انتظام کے لئے 100 سے زائد عملہ فراہم کرنا ، ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت کرنا اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے
اس کے علاوہ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی گئی
پاکستان آرمی نے ملک میں مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا کردار کیا اور آگے بھی کرتی رہے گی
اے وی پڑھو
چاول کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی،فی کلو چاول40 سے 50روپے سستے
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت کا اعلامیہ جاری کر دیا
پشاور: بی پی ایس پر بھرتی محکمہ صحت کے ملازمین واپس بھیجنے کا فیصلہ