جنوری 11, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے بغیر ایشیا کپ نہیں ہوگا،چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی

مجھے معلوم ہے بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے پر پاکستان نہیں آئیگی

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ امید ہے ایشیا کپ پاکستان ہوگا

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انڈیا کی بریج اور بیس بال ٹیم پاکستان آکر کھیلی ہے

،،، مجھے معلوم ہے بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے پر پاکستان نہیں آئیگی

اسی وجہ سے اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا،،نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ حیران کن طور پر ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا

،، تحفظات دور کرنے کے لئے نیا ماڈل بھی تجویز دیا گیاہےہ،،نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں

،،، فائنل سمیت بقیہ میچز کسی بھی نیوٹرل وینیو پر کھیل لئے جائے

،،، اس طرح لوجسٹکس کا مسلہ بھی حل ہوجائیگا،،،نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھاکہ ایک ماہ قبل ہونیوالی میٹنگ میں یہ کہا گیا تھا کہ

پاکستان کے بغیر ایشیا کپ نہیں ہوگا،،،ایشیا کپ کی اسی فیصد آمدنی پاکستان اور انڈیا کے میچز سے ہوتی ہے۔

About The Author