مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف نے پچھلے ایک سال میں جو حاصل کیا، وہ اج ایک دن میں جلا کر خاک کر دیا۔۔۔||محمد عامر خاکوانی

عامر خاکوانی لاہور میں مقیم سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں،ان کے موضوعات میں سیاست ، حالات حاضرہ ،سوشل ایشوز،عسکریت پسندی اورادب شامل ہیں۔

محمد عامر خاکوانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک انصاف نے پچھلے ایک سال میں جو حاصل کیا، وہ اج ایک دن میں جلا کر خاک کر دیا۔
جس طرح کے واقعات اج ہوئے، جیسے جاہلانہ اور احمقانہ انداز میں انصافین کارکنوں نے لاہور کینٹ پر دھاوابولا، کور کمانڈر ہاوس مکمل طور پر جلا دیا، فوجی گاڑیوں پر حملے کئے، معلوم نہیں پنڈی اور دیگر شہروں میں میں کیاتباہی مچائی، وہاں تو یہ جی ایچ کیو میں گھس گئے تھے۔ اس کی تفصیل ابھی زیادہ پتہ نہیں چل سکی۔

یہ سب نہایت غلط، ناجائز، افسوسناک اور شرمناک ہونے کے ساتھ غیرمشروط مذمت کا مستحق ہے۔

کاش پی ٹی ائی کے ان پڑھے لکھے جاہل اور جذباتی کارکنوں کو پتہ ہوتا کہ وہ کس بری طرح ٹریپ ہوئے ہیں اور انہوں نے حقیقتا زومبیوں کی طرح سب کچھ برباد کر دیا۔
اپنا سیاسی اثاثہ،اپنا ووٹ بینک، کریڈیبلٹی اور سیاسی جماعت کےطور پر احتجاج کا آئینی حق۔ انہوں نے یہ سب گنوا دیا ہے۔

تحریک انصاف اور عمران خان کے لئے بہت سخت، بہت برے اور نہایت تکلیف دہ دنوں کا آغاز ہو گیاہے۔

افسوس کہ پی ٹی آئی نے سال بھر کی سیاسی جدوجہد پر پانی پھیر دیا ۔

حیرت ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی پلان B نہیں تھا۔
انہیں معلوم تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا، کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرا کر جاتے جس میں کارکنوں سے کہا جاتا کہ احتجاج کو پرامن رکھا جائے،فوج اور سرکاری تنصیبات پر حملے نہ کئے جائیں اور سیاسی رنگ رکھا جائے۔

کیا عمران خان کو پتہ نہیں تھا کہ یہی سب کچھ ہو سکتا تو اسے کنٹرول کرنے کی سٹریٹیجی بنائی جائے؟

سچ یہ ہے کہ عمران خان نے نہایت عاقبت نااندیشی کا مظاہرہ کیا اور اب اپنے ساتھ اپنی پارٹی کے لئے بھی شدید مشکلات بڑھا دیں۔
اللہ ان پر رحم کرے، انہوں نے اپنے ساتھ اچھا نہیں کیا۔۔

کوئی مقبول لیڈر اپنے کارکنوں کو تشدد پر نہیں اکساتا اور نہ ہی خان صاحب نے اکسایا ہے ، بلکہ گرفتاری سے پہلے کے بیان میں انہوں نے عوام سے واضح طور پر کہا کہ احتجاج پر امن رہ کر کریں ۔۔۔۔ لہذا آپ خاطر جمع رکھیں تحریک انصاف ایسا چاہے یا نہ چاہے پچھتر سالہ بادشاہت سے تنگ عوام کا غصہ فطری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام نے اپنے احتجاج کا رخ درست سمت میں کیا ہے ۔۔۔ کہتے ہیں چور کو نہیں چور کی نانی کو پکڑیں ۔۔۔۔۔ قبلہ پابندیوں اور تشدد سے کبھی عوامی تحاریک دبتی ہیں نہ سیاسی جماعتیں مرتی ہیں بلکہ انہیں حیات نو ملتی ہے ۔۔

یہ بھی پڑھیے:

عمر سعید شیخ ۔ پراسرار کردار کی ڈرامائی کہانی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

سیاسی اجتماعات کا اب کوئی جواز نہیں ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

چندر اوراق ان لکھی ڈائری کے ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

آسٹریلیا بمقابلہ چین ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

بیانئے کی غلطی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

محمد عامر خاکوانی کے مزید کالم پڑھیں

%d bloggers like this: