لیونل میسی کو دنیا کی سب سے مہنگی ترین پیش کش ہو گئی ، سعودی الہلال کلب نے 33 کروڑ ڈالر سالانہ کی آفر کر دی،،، میسی نے بھی خوشی خوشی رضا مندی ظاہر کر دی۔۔۔
دنیائے فٹ بال کا سب سے مہنگا معاہدہ ہونے کے قریب ہے۔
معروف فٹبالر کا سعودی عرب میں چھٹیاں گزارنا رنگ لے آیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے سعودی کلب الہلال کی مہنگی ترین پیشکش قبول کر لی ہے.
سعودی کلب نے 262 ملین پاونڈ کی آفر کی ہے جو تقریبا33 کروڑ ڈالر سالانہ بنتی ہے ۔
معاہدے کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔
اس سے پہلے دسمبر 2022 میں رونالڈو نے النصر کلب سے 20 کروڑ ڈالر سالانہ کا معاہدہ کیا تھا۔۔۔
جو گزشتہ برس تک کا دنیا کا سب سے مہنگا معاہدہ تھا
اگر میسی کا الہلال سے معاہدہ طے پا جاتا ہے۔ تو یہ رونالڈو کے معاہدے سے 13 کروڑ ڈالر زیادہ مہنگا ہوگا ۔
جبکہ میسی کا پی ایس جی سے موجودہ معاہدہ چار کروڑ دس لاکھ ڈالر سالانہ کے لگ بھگ بنتا ہے ۔
یعنی الہلال کلب میسی کو پی ایس جی سے آٹھ گنا زیادہ پیسے دے گا ۔۔۔
اگر پاکستانی روپے میں میسی اور رونالڈو کا موازنہ کریں تو ۔۔
میسی کو الہلال کلب سالانہ 93 ارب روپے سے زائد دے گا ،،، جبکہ رونالڈو کو 56 ارب روپے سے زیادہ مل رہے ہیں ۔۔۔
میسی کو یومیہ 25 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ رونالڈو کو 15 کروڑ روپے سے زائد مل رہے ہیں
میسی کو الہلال کلب ایک گھنٹے کے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے دے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی