دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی جے پی اور پی ٹی آئی ایک سکہ کے دو رخ ۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے جبر کے خلاف بھی بات کی ۔ غور طلب سوال یہ ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی سر زمین پر مودی کو مجرم بنا کر پیش کیا پر پی ٹی آئی والوں کا صدمہ سے نڈھال ہونا سوالیہ نشان ہے۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آمد پر جہاں وہاں کی شدت پسند پارٹی بی جے پی صدمے سے دوچار تھی اور یہاں پی ٹی آئی سخت تکلیف میں مبتلا تھی ، ایک طرف عالمی مبصرین اور پاکستان کے صحافتی تجربہ نگار وزیر خارجہ پاکستان کے دورے کو کامیاب ترین قرار دے رہے یہاں تک کہ جناب بلاول بھٹو زرداری کے نقاد بھی جناب بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ کارکردگی کی تعریف کر ہے مگر دوسری طرف پی ٹی آئی والے چھوٹے چھوٹے منے خارجہ امور کے ڈاکٹر بن کر وزیر خارجہ کے دورے پر تنقید کرکے اپنے بونے قد کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی ٹریکٹر ٹرالی شور مچاتی پھر رہی ہیں کہ وزیر خارجہ پاکستان سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات نہیں ہوئی جو جناب بلاول بھٹو زرداری کی ناکامی ہے ، جہلم کے ڈبو اور فیصل آباد کے نوسر باز بھی خارجہ امور کے ماہر بن کر بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں۔ جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی سر زمین پر مودی کو بے نقاب کیا، جناب بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کو بھارتی میڈیا نے نمایاں نشر اور شایع کیا ۔ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بلاول بھٹو زرداری رہے ۔ ویسے بھی جناب بلاول بھٹو زرداری سے عمران نیازی کا موازنہ کرنا بلاول بھٹو زرداری سے نا انصافی ہوگی کیونکہ بلاول بھٹو زرداری ملک سے باہر جہاں بھی گئے ہیں اپنے ملک کی وکالت کی ہے جبکہ عمران نیازی وزیر اعظم کی حیثیت سے جہاں بھی گئے ملک کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف زہر افشانی کرتے رہے۔ در اصل عمران نیازی ریوڑ کو تکلیف اس بات کی ہے کہ عالمی دنیا بلاول بھٹو زرداری کو لیڈر مانتی ہے جس کا دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف موقف واضع ہے وہ عالمی سیاست پر بھی عبور رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو ان ممالک جو ٹہریا جو ماحولیاتی تباہی کے ذمہ دار ہیں بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی کی ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے ہر عالمی فلور پر یہ ہی کہا کہ ہمیں چندہ کی ضرورت نہیں ہے انصاف چاہیے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے ذمہ دار وہ ممالک ہیں جن کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی ہوئی ہے ، بھارت میں منعقد ہونے والی شنگھائی کانفرنس میں بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اس موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر فلاں ملک کا دو تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟ انصاف کی بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی کانفرنس میں پاکستان کا مقدمہ بہترین وکیل بن کر پیش کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے جبر کے خلاف بھی بات کی ۔ غور طلب سوال یہ ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی سر زمین پر مودی کو مجرم بنا کر پیش کیا پر پی ٹی آئی والوں کا صدمہ سے نڈھال ہونا سوالیہ نشان ہے۔ قوم کا یہ سوچنا بنتا ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بی جے پی اور پی ٹی آئی کا ایک صفحہ پر آنے کا مطلب یہ ہے بھارتی جنتا پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author