دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرے گھر پر حملے کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی ، چودھری پرویزالٰہی

پولیس والے ہمارے گھریلو ملازمین پکڑ کر لے گئے اور ان کے موبائل فون تک چھین لیے گئے

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ کچے کے علاقے میں آپریشن سے بکتر بند بند گاڑی منگوا کر میرے گھر پر حملہ کیا گیا

۔ پولیس والے ہمارے گھریلو ملازمین پکڑ کر لے گئے اور ان کے موبائل فون تک چھین لیے گئے

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

۔ پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر کونے سے عمران خان کی کال پر عوام نکلی ہے

۔ عمران خان نے پاکستان اور عدلیہ کو بچانے کی خاطر قوم کو پھر سے اکٹھا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی نے کہا کہ

پی ڈی ایم ماضی کا حصہ ہے۔ مستقبل ہماری پارٹی اور اس کے کارکنوں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

محسن نقوی اپنی حرکتیں بند کرے۔ میرے گھر پر حملے کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔

جس نے میرے گھر پر حملہ کیا اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوئی

About The Author