دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں مزدوروں کی بہتری کے لئے صرف پیپلز پارٹی نے کام کیا،سعید غنی

معاشی بدحالی ایک چیلنج ہے ۔غریب کے حالات بہتر ہوں گے

وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے غریب بالخصوص مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ ہوشربا مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے۔

ملک میں مزدوروں کی بہتری کے لئے صرف پیپلز پارٹی نے کام کیا۔

وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے معاشی بدحالی ایک چیلنج ہے ۔غریب کے حالات بہتر ہوں گے

،، تو ملک ٹھیک ہوگا ۔ ہوشربا مہنگائی کو سابقہ حکومت کا تحفہ قرار دے دیا۔۔

(مہنگائی یہ نہیں دیکھتی کہ کونسی جماعت ہے کونسے اس کے فالورز ہیں یہ تو ہوتی ہے بدقسمتی سے ایسا ہورہاہے)

یوم مزدور پر تقریب سے خطاب میں کہا ملک میں مزدوروں کی بہتری کے لئے صرف پیپلز پارٹی نے کام کیا۔

پارلیمان میں مزدوروں کی نمائندگی کے لئے آئینی بل بھی پیش کیا۔

(اگر کوئی جماعت ہے جو مزدوروں کے حق کی بات کرتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں)

ان کا کہنا تھا محنت کشوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے مسائل کا حل کیا ہے۔ محنت کشوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ

ان کے حقوق کیا ہے۔ تمام جماعتیں اس معاملےپر مل کر بیٹھیں۔

About The Author