دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا

سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔

سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا

دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈکرکٹ کو تبدیل کر دے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔

خیال رہےکہ بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ نیٹول وینیو کے حوالے سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، سعودی حکام پر امید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا

About The Author