نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا

قذافی اسٹیڈیم میں پروڈکشن کریو نے اپنے سامان کی تنصیب شروع کر دی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ،،، قذافی اسٹیڈیم میں پروڈکشن کریو نے اپنے سامان کی تنصیب شروع کر دی۔

کیمروں اور ڈیجیٹل بورڈز کی انسٹالیشن کا کام بھی حاری ،،، میچ کے لیے وکٹیں بھی تیار ،، حتمی شکل میچ سے ایک روز قبل دی جائے گی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھرانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کو ہے

اب کی بار پاک نیوزی لینڈ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیےوکٹیں تیار کرلی گئی ہیں ،،، میچ سے ایک روز قبل پچ کو حتمی شکل دی جائے گی

گراونڈ میں پروڈکشن کریو نے اپنے سامان کی تنصیب بھی شروع کردی ہے ،،، ڈیجیٹیل باوئنڈری بورڈز

،، کیمروں کی انسٹالیشن کا کام بھی جاری ہے،،، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں لائٹنگ ٹاور بھی لگائے جا رہے ہیں

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ فیملیز کے ہمراہ میچز دیکھنے آئیں گے ،،،، پی سی بی کو سیریز کے لیے بہترین انتظامات کرنے چاہیے

شہری ،، "ہم لوگ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں ،، اچھی سیریز ہوگی ،، پی سی بی کو اچھے انتظام کرنے چاہیے ،،، پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے نیوزی لینڈ کے کپتان ویلیم سن ان فٹ ہے

،، جس طرح پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ویسے ہی ہونے چاہیے ،، اس سے پاکستان کا روشن امیج سامنے آئیگا”

قذافی اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے ،،، سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم کے گرد تمام ہوٹلز اور دکانیں سترہ اپریل تک بند رہیں گی

About The Author