نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

سیکرٹری ماحولیات پنجاب ساجد محمود چوہان نے آج ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او سید علی رضا شاہ کے ہمراہ ہارون آباد میں فری آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اورعوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شہریوں سے فری آٹا پیکج سے متعلق بھی استفسار کیا۔ سیکرٹری ماحولیات ساجد محمود چوہان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا ہے

اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں مفت آٹے کی فراہمی 25رمضان تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ ضلع بھر میں 4لاکھ 9ہزار867رجسٹرڈ گھرانوں میں سے 3لاکھ 68ہزار گھرانوں میں 10لاکھ 97ہزار 174آٹابیگز تقسیم کیے چاچکے ہیں۔

بعدازاں سیکرٹری ماحولیات پنجاب نے ہارون آباد میں 60فور آر اور ڈاہرانوالہ میں گندم کے خریداری مراکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور اور ڈی پی او سید علی رضا شاہ بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے سیکرٹری ماحولیات کو بتایا کہ ضلع بہاول گندم کی پیدوار میں ملک بھر میں نمایاں مقام کا حامل ہے

ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب نے 3لاکھ 95ہزارمیٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ محکمہ خوراک ضلع کی تین تحصیلوں چشتیاں ، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں گندم کی خریداری جبکہ بہاول نگر اور منچن آباد میں وفاقی محکمہ پاسکو گندم کی خریداری کا مجاز ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 3لاکھ 95ہزار میٹرک ٹن کے مجموعی ہدف میں تحصیل چشتیاں میں خریداری کا ہدف 1لاکھ 33ہزار میٹرک ٹن

، ہارون آباد میں 1لاکھ 18ہزار میٹرک ٹن جبکہ فورٹ عباس میں 1لاکھ 44ہزار کا ٹارگٹ ہے۔ ضلع بھر میں گندم خریداری کے 24خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں

جن میں 12 خریداری سنٹرز اور 12فلیگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چشتیاں میں 4 خریداری اور 5فلیگ مراکز

، ہارون آباد میں 4خریداری اور 3فلیگ سنٹرجبکہ فورٹ عباس میں 4خریداری اور 2 فلیگ مرکز اور 2سب سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی کو کاشتکاروں کااستحصال نہیں کرنے دیں گے۔

سیکرٹری ماحولیات نے گندم کے خریداری مراکز پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About The Author