دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا : تعلیمی بورڈز کے امتحانی نتائج کا اعلان ایک ہی روزکروانے کا فیصلہ

دوردراز اور پُرخطر امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سے رجوع کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانی نتائج کا اعلان ایک ہی روز کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نگران مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نےصوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو آنے والے امتحانات کے حوالے سے تیاریاں مکمل طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

،،، مشیر تعلیم کے مطابق دوردراز اور پُرخطر امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سے رجوع کیا جائے گا

،،،نگران مشیر تعلیم نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

پشاور،خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانی نتائج کا اعلان ایک ہی روزکروانے کا فیصلہ۔

About The Author