دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او سید علی رضا شاہ نے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بہاول نگر میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے ستلج پارک ، حیدر اسٹیڈیم اور خالد مقبول پارک میں شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی و انتظامات سے متعلق استفسار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر کہا کہ

پنجاب حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی سے مستحق خاندانوں کو بہت ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں ابتک 4لاکھ 23ہزارمفت آٹا کے تھیلے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

About The Author