دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(وقائع نگار )

مفت آٹا تقسیم کے مرکز پر ناقص انتظامات کے باعث شدید بد نظمی لوگوں نے آٹا کے ٹرک پر دھاوا بول دیا فوکل پرسن سمیت تمام اہلکار موقع سے غائب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے سب سے بڑے تحصیل ہیڈ کوارٹر اور تجارتی مرکز جام پور میں مفت آٹا تقسیم کے مرکز گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول

میں بد انتظامی کے باعث لوگوں نے آٹا کے ٹرک پر دھاوا بول دیا اور نہایت دیدہ دلیری سے آٹا کے تھیلے لوٹ لئے مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ

گزشتہ روز سسٹم میں خرابی کے باعث ڈیوائس پر ایپ نہ چلنے کی وجہ سے آٹا تقسیم نہیں ہو سکا تھا اور لوگ سارا دن بیٹھ کر واپس چلے گئے

آج جب دوبارہ آٹا تقسیم شروع ہوئی تو لوگوں کا ہجوم دوگنا ہوگیا دوسری جانب ڈیوٹی پر مامور بلدیہ جام پور کے فوکل پرسن اور اہلکار بروقت انتظامات نہ کر پائے

اور مستحق خواتین و مرد حضرات کو ٹوکن جاری کرنے میں بھی سست روی کا مظاہرہ کیا گیا جسکے باعث پنڈال میں بھگدڑ مچ گئی

اور چند سر پھرے نوجوانوں کے جتھے نے آٹا کے ٹرک پر دھاوا بو ل دیا بلدیہ کا عملہ اور دیگر ملازمین موقع سے غائب ہوگئے

ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔ مسلسل کوشش کے باوجود مقامی انتظامیہ کا موقف نہیں مل سکآ۔

About The Author