پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر پنجاب حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان جے آئی ٹی کا حصّہ ہوں گے
، جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی۔
جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کروائے گی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور