اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر پنجاب حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان جے آئی ٹی کا حصّہ ہوں گے

، جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی۔

جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کروائے گی۔

%d bloggers like this: