دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حیران ہونے کی صلاحیت کیوں ضروری ہے؟۔۔۔||یاسر جواد

یاسر جواد معروف مصنف و مترجم ہیں ، انکی تحریریں مختلف ادبی مجلوں کے ساتھ ساتھ اشاعتی اداروں میں بھی پبلش ہوتی رہتی ہیں، یاسر جواد کی منتخب تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

یاسر جواد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کسی نے کہا تھا کہ افسانے اور حقیقت میں فرق یہ ہے کہ افسانے کو قابلِ فہم ہونا پڑتا ہے۔ حقیقت اگر کافی ہوتی تو انسان افسانے کی طرف کبھی نہ جاتا۔ آپ کو پریوں، دیوؤں، اُڑنے والے جنوں، نہایت لمبے بالوں والی لڑکیوں یا نہایت مکروہ عفریتوں کی ضرورت شاید اِس لیے ہوتی ہے کہ حقیقت کے سمجھ نہ آ سکنے والے ہیولوں کو کوئی معنی دے سکیں۔
اس میں خود کو فریب دینے کی ایک اہلیت درکار ہوتی ہے۔ اگر ہم پردے کے پیچھے جا کر دیکھیں گے یا جادوگر کا کوٹ اُتروا کر دیکھیں گے تو نہ اُس کا پیشہ رہے گا نہ اپنا مزہ۔ عقلی سطح پر جینے والے اِن چیزوں کو کھو بیٹھتے ہیں۔ اُنھیں شاید دھوکا کھاتے ہوئے شرم آتی ہے۔
نتیجتاً وہ محبت، تہواروں، ترنگوں اور شگونوں کی لذت بھی نہیں محسوس کر پاتے۔ اُنھیں خدا کا تصور بھی غیر منطقی لگتا ہے۔ ہم مووی بھی تو دیکھتے ہیں۔ کیا ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ ٹائی ٹینک ڈوبنے پر جب جیک ایک تختہ ڈھونڈ کر روز کو اوپر لٹا دیتا ہے اور خود پانی میں ہی جم جاتا ہے، تو وہ ’حقیقت‘ میں ایسا نہیں کر رہا۔ اور وہ سمندر میں بھی نہیں بلکہ محض سٹوڈیو کے اندر بنائے گئے تالاب میں ہی ٹھٹھرنے کا دکھاوا کر رہا ہے اور میک اپ آرٹسٹ نے اُس کے ہونٹ نیلے کیے ہیں؟
ہمیں معلوم ہے کہ ٹام کو جیری سے مار ہی پڑے گی، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ دیپکا کا پیٹ اتنا بھی ’ٹائٹ‘ نہیں جتنا دکھایا جاتا ہے اور دی پائریٹس آف عریبین میں Keira Knightley کی چھاتیاں ڈیجیٹل طریقے سے بڑی کی گئیں، کئی اداکاراؤں نے ہونٹوں پر ٹیکے لگوائے، وغیرہ وغیرہ۔
پھر بھی ہم اور آپ فلمیں بھی دیکھتے ہیں اور فکشن بھی پڑھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ نئی حیرتیں ڈھونڈنا ضروری ہوتا ہے۔ انسان ہمیشہ پرانی حقیقتوں کو ہضم کر لیتا ہے۔ مردہ معاشرے نئی حیرتوں کی جستجو چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اُن میں پرانے اور گزرے ہوئے کو چھوڑنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ نئی حیرتیں ہوں گی تو نئے خوف بھی آئیں گے، نئی رعنائیاں بھی ملیں گی اور نئی سرزمینیں بھی۔ پری کہانیوں میں بھی تو ہیرو given کو چھوڑتا ہے!

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

یاسر جواد کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author