دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شکریہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

در اصل وزیر خارجہ نے دلائل کے ساتھ عالمی دنیا  کی اسلامو فوبیا کے خلاف توجہ حاصل کی ہے ۔ جناب بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب خارجہ امور کی وجہ سے جرمنی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف قرارداد پیش کی یہ نہ صرف پاکستان، مقبوضہ کشمیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی بہت بڑی کامیابی تھی۔ پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر مدت میں پاکستان کے خارجہ امور کو ایک نئی زندگی ہے ۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیڈر کا یہ تو کمال ہوتا ہے کہ ان کا بیانیہ دنیا پر اثر کرتا ہے کیونکہ ان کے ادا کیئے ہوئے الفاظ کا اعتبار ہوتا ہے یہ ہی تو بھٹوز کا کمال ہوتا ہے کہ ان کی سحر انگیز شخصیت کی دنیا دیوانہ بن جاتی ۔

اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے جو خطاب کیا وہ انتہائی اثر انگیز تھا ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے جناب بلاول بھٹو زرداری کے روپ میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید خطاب کر رہی ہیں ۔ قدرت نے یہ اعزاز جناب بلاول بھٹو زرداری کو بخشا کہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائےگا ۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی جانشین نے اپنے خطاب میں دنیا کو سمجھایا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عالمی دنیا کو وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کے خطاب میں سچائی نظر آئی کیونکہ وہ دہشتگردوں اور شدت پسندوں کی مزاحمت کرنے والی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے اور ان کی فلاسفی کے وارث ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس ایوان میں 1992 کے دوران محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خطاب بھی تاریخی تھا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید اس وقت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور خارجہ کمیٹی کی چیئرمین تھیں اس زمانے میں نہ صرف مقبوضہ کشمیر، بلکہ فلسطین سمیت کئی ممالک میں مسلمان مذہب کی بنیاد پر بربریت کے شکار تھے ، اقوام متحدہ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خطاب شاعرانہ تھا وہ اسلامی دنیا کے مدبر کے طور سامنے آئیں تھیں، اپنے خطاب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے فرمایا تھا ” ہمارے نبی نے ہمیں نصیحت کی ہے کہ ہم اللہ تعالٰی کے بھیجے ہوئے پیغمبروں کا دل سے احترام اور عزت کریں تمام مسلمان اپنے نبی کے فرمان پر اللہ تعالٰی کے پیغمبروں کو مانتے ہیں مگر آپ میں یہ حوصلہ ہے ،،، اگر ہے تو دنیا میں مسلمان جبر کا سامنا کیوں کر رہے ہیں ؟ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانشین نے آج اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن وہ بھی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کا فیصلہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیئے ہیں ۔

در اصل وزیر خارجہ نے دلائل کے ساتھ عالمی دنیا  کی اسلامو فوبیا کے خلاف توجہ حاصل کی ہے ۔ جناب بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب خارجہ امور کی وجہ سے جرمنی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف قرارداد پیش کی یہ نہ صرف پاکستان، مقبوضہ کشمیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی بہت بڑی کامیابی تھی۔ پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر مدت میں پاکستان کے خارجہ امور کو ایک نئی زندگی ہے ۔

کوئی مانے یا نہ مانیں مگر سچ یہ ہے صدر جناب آصف علی زرداری کی زیر قیادت اتحادی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان کے خارجہ امور سفید چادر اوڑھ کر سو رہے تھے، موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستان کے خارجہ امور کو غفلت کی نیند سے جگایا ہے ، بھٹوز سے دائمی بغض رکھنے والے تعصب کی بنیاد پر جناب بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی پر جزا بز ہوتے ہیں تو یہ قدرت کی طرف سے سزا ہی کہی جا سکتی ہے، حق بات تو یہ ہے جناب بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے منصب کو باوقار بنا دیا ہے۔

جمعہ کی شام میرے دفتر میڈیا آفیس میں اسلام آباد کے سینئر صحافی عترت جعفری سمیت دیگر صحافیوں نے اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سنا ،بھائی عترت جعفری نے وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے کے بعد کہنے لگے آج بلاول بھٹو زرداری نےعالمی راہنماؤں کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کا اعلان مسلمانوں کی بہت بڑی کامیابی ہے یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنی جیب سے دو سو روپے نکالے اور آفیس کے ملازم سے کہا کہ مٹھائی لیکر آو بلاول بھٹو زرداری کی اس تاریخی کامیابی پر منہ میٹھا تو بنتا ہے میری مداخلت کہ آپ تکلف نہ کریں میں مٹھائی منگواتا ہوں تو عترت جعفری نے ناراض ہوتے ہوئے کہا معنی کہ میں  بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا آفیس میں بیٹھا ہوں مگر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اسلام کی جو خدمت کی ہے اس پر خوش ہونا میرا حق بنتا ہے۔

بن کر کانچ کے گھر کا حشر نشر کردیگا۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author