دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں سعودی عرب کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا

سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری – بے مثل دوستی میں ایک اور سنگِ میل طے ہوگا

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت دونوں ممالک کے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا

شہزادہ فہد اس کے ساتھ ساتھ ILSA Interactive کے شریک بانی بھی ہیں جسے 2009 میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفیسرز موجود ہیں۔

شہزادہ فہد نے امسال جنوری میں ہی اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں تین سو سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائیگا جنکی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی۔

سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا ہے

دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے

پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ملک کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہو گی

About The Author