وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹیلی ویژن , فلم , ریڈیو اور اسٹیج کے ممتاز اداکار قوی خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار
وزیراعظم کی مرحوم بلندیء درجات کے لیے دعا ; وزیراعظم کا قوی خان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار
قوی خان کے انتقال سے پاکستان ایک لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا : وزیراعظم
قوی خان ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ; ان کے پائے کا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے : وزیراعظم
قوی خان نے ریڈیو پاکستان پشاور پر چائیلڈ ایکڑ کے طور پر کام شروع کیا جو ان کے فطری ٹیلنٹ کا ثبوت ہے: وزیراعظم
قوی خان ورسٹائل اداکار تھے جنہوں نے ہر طرح کا کردار بخوبی ادا کیا; انکی اداکاری حقیقت سے قریب اور نیچرل تھی : وزیراعظم
پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی اداکاروں میں سے تھے جنہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کی بنیاد رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا : وزیراعظم
لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں ان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے: وزیراعظم
تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزازات قوی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے: وزیراعظم
پاکستانی ٹی وی اور فلم کے ناظرین ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے : وزیراعظم
الله تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ,آمین
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ